Live Updates

تحریک انصاف نے گزشتہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ لینے والے بانی رہنما کو ٹکٹ سے محروم کردیا

حامد خان نے 2013 کے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کیخلاف الیکشن لڑا تھا، تاہم اس مرتبہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جون 2018 22:26

تحریک انصاف نے گزشتہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ لینے والے بانی رہنما کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) تحریک انصاف نے گزشتہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ لینے والے بانی رہنما کو ٹکٹ سے محروم کردیا ہے۔ حامد خان نے 2013 کے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کیخلاف الیکشن لڑا تھا، تاہم اس مرتبہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے طویل انتظار کے بعد بالآخر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی 175 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ ان تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ ناموں میں زیادہ تر وہی امیدوار ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس مرتبہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس مرتبہ 4 کی بجائے ملک کے 5 حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔

عمران خان نے گزشتہ انتخابات میں ملک کے 4 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ اس مرتبہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے کل 5 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ یہ حلقے کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں کے ہیں۔ تاہم دوسری جانب لاہور کے ٹکٹوں کے حوالے سے اس مرتبہ تحریک انصاف نے اپنے بانی رہنما کو نظرانداز کر دیا ہے۔

تحریک انصاف نے گزشتہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ لینے والے بانی رہنما کو ٹکٹ سے محروم کردیا ہے۔ حامد خان نے 2013 کے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کیخلاف الیکشن لڑا تھا اور ہزاروں ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم اس مرتبہ حامد خان کو لاہور سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حامد خان کو پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث ٹکٹ نہیں دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات