راولپنڈی ،یونین کونسل چک جلالدین وارڈ نمبر پانچ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ہفتہ 9 جون 2018 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) یونین کونسل چک جلالدین وارڈ نمبر پانچ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ٹیوب ویل سے پانی عوام کو دینے کی بجائے پانی کا پائپ بھٹہ خشت کی ٹینکی میں جاتا ہے اورمرزا مسعود کی ملکیتی زمین پر قائم ٹیوب ویل جو کہ گزشتہ سال تعمیر ہوا تھا جس کے لئے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چار کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دی تھی ،مذکورہ ٹیوب ویل اور پائپ لائن کے لئے گرانٹ جاری کی تھی تین دن قبل مرزا مسعود کے بیٹے حسنین مرز اور میاں حاتم نے افتتاح کیا ، میں روڈ پر ابھی تکج جوائنٹ نہیں لگائے گئے اور دوبارہ ایم ڈی واسا نے ٹیوب ویل کا دورہ کیا اور اہل محلہ کو اپنے ایس ڈی او جاوید کے ذریعے مطلع کیا کہ اب ٹیوب ویل نے کام کرنا شروع کر دیا مگر جب اہل محلہ نے واسا کے عملہ ،سب انجینئر طفیل کے ساتھ موقع پر جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ بھٹہ خشت کے لے پانی استعمال کیا جا رہا تھا جو کہ عوام کے ٹیکسوں سے تعمیر کردہ ٹیوب ویل کو ذاتی کاروبار کے لئے پانی کا استعمال قابل مذمت ہے اعلی حکام اس کا فوری نوٹس لیں اہلیان چک جلال دین کا مطالبہ ۔