جاوید اختر ایڈوکیٹ حلقہ این اے 6دیرلویر سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) جاوید اختر ایڈوکیٹ حلقہ این اے 6دیرلویر سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد کر دئیے گئے ،گزشتہ روز گاڑیوں کے بڑے جلوس میں ضلعی جنرل سیکر ٹری اور ممتاز قانون دان سردار جاوید اختر تاجک ایڈوکیٹ کو جو ڈیشل کمپلکس لایا گیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی اور تحصیل عہد یدارن سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد اُن کی ہمراہ تھی ،ریٹرنگ آفیسر کے پاس کاغذا ت نامزد گی جمع کرانے کے بعد جاویداختر ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ تمام ترسازشوں کے باو جو د مسلم لیگ صوبے اور مرکز میں حکومت بنا ئی گی اور صو بے کا اگلاوزیر اعلی امیر مقام ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی محافظ جماعت ہے ،احتساب کے نام پر نواز شریف کے سا تھ انتقامی کاروائی کسی صورت قبول نہیں ،کارکرد گی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کا میا بی حاصل کر ینگے