ورلڈ سرائیکی کانگریس کے زیر اہتمام مخدوم سجاد حسین قریشی کی 21ویں برسی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 9 جون 2018 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ورلڈ سرائیکی کانگریس کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ء مخدوم سجاد حسین قریشی کی 21ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین ورلڈ سرائیکی کانگریس نے کی انہیں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم سجاد حسین قریشی اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی آواز بلند کی ۔وہ تمام عمرصوفی ازم کی ترویج کے لئے کوشاں رہے۔سیمینار سے دیول شریف کے سجادہ نشین پیر روح الحسنین معین ، عبدالرشید غوری، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر احسن واہگہ، مظہر عارف ، نذیر تبسم، وفا چشتی ، سبطین رضا لودھی، ثمرین کوثر، مخدو م سجاد حسین قریشی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔