Live Updates

مشرف اشتہاری ہیں ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے، کائرہ

پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئینگے، کل تک جو لوگ عمران خان کو برا بھلا کہتے رہے آج وہی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ایسے لوگوں کے ساتھ وہ کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 21:22

مشرف اشتہاری ہیں ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے، کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے، پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئینگے، کل تک جو لوگ عمران خان کو برا بھلا کہتے رہے آج وہی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ وہ کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس کی طرف سے مشرف کو وطن آنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت پر قمر زمان نے کہا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آئیں گے اور ایک اشتہاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ قانون کا مذاق نہیں بننا چاہیئے۔ ایک اور سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی او پورے صوبے میں بلکہ پورے ملک میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

(جاری ہے)

کافی حد تک پیپلز پارٹی کے امیدوار فائنل ہو گئے ہیں تمام صوبوں سے ہم اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹائل وہی روایتی سٹائل ہے اور عمران خان تو نئے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے پھر یہ پرانا سٹائل کیوں اپنا رہے ہیں کہ برادری سطح پر وہ پنجاب میں کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان کو جو لوگ برا بھلا کہتے رہے ہیں آج وہی لوگ ان کی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں کیا یہ نیا پاکستان ہی جس برادری ازم کو عمران خان برا بھلا کہتے ہیں آج وہی سٹائل اپنا کر کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات