
تگڑے الیکٹیبلز کے رشتے داروں کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی لوٹ سیل
سندھ میں جتوئی خاندان کے 4 افراد کو ٹکٹس تھما دیے، کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج
محمد علی
ہفتہ 9 جون 2018
21:48

(جاری ہے)
سندھ کے شہر دادو میں جتوئی خاندان کو چار ٹکٹس دئے گئے۔ این اے 234 سے لیاقت جتوئی، این اے 235 سے لیاقت جتوئی کے سگے بیٹے کریم خان جتوئی، پی ایس 83 سے لیاقت جتوئی کے سگے بھائی احسان علی جتوئی اور پی ایس 84 سے لیاقت جتوئی کے ایک اور سگے بھائی صداقت جتوئی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 101 سے ذوالقرنین ساہی کے ساتھ صوبائی حلقے پی پی 97 سے علی افضل ساہی اور ان کے والد افضل ساہی کو،پی پی 99 سے چودھری علی اختر خان جبکہ بڑے بھائی چودھری ظہیر الدین خان کو پی پی 100 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اسی طرح سردار دلدار احمد چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 جبکہ ان کے بیٹے دلنواز چیمہ کو صوبائی حلقہ پی پی 106 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی بھی اپنے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دلوانے میں کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی جو موروثی سیاست کی ہمیشہ سے مخالفت کرتی آئی ہے اب خود ہی موروثی سیاست کو فروغ بھی دے رہی ہے، اقربا پروری اور رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی فہرست میں بظاہر اپنے اہم رہنماؤں علی محمد خان ، شوکت یوسفزئی اور شہریار آفریدی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔فردوس عاشق اعوان،بابر اعوان، فیصل واڈا،،ڈاکٹر عامر لیاقت،سیف اﷲ نیازی اور ولید اقبال بھی ٹکٹ سے محروم رہے ۔پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان نے گرینڈ الائنس کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دے دیا ہے جس میں مردان سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، اس گرینڈ الائنس کے ناراض کارکنان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.