
صدر ممنون حسین اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کادوطرفہ آزمودہ سٹریٹجک تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق
چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ترجیحی حیثیت برقرار رہیگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان وخطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراورکوششیں قابل تعریف ہے، چینی صدر کی گفتگو
ہفتہ 9 جون 2018 22:24

(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے شی جن پنگ کو دوبارہ چین کے صدر اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کی میزبانی پرچین کومبارکباددی اوراس کی کامیابی کیلئے نیک تمناو ں کا اظہارکیا۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان نے چین کے بطور چئیرمین شنگھائی تعاون تنظیم تقرری کی حمایت کی ہے ، پاکستان گزشتہ ایک سال میں اس تنظیم میں چین کی جانب سے مختلف اقدامات اورتجاویز کی حمایت کرتاہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے تنظیم کارکن بننے کے بعد سے تنظیم میں پاکستان کے انتہائی فعال شرکت کی تعریف کی۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اورچین کے درمیان آزمودہ سٹریٹجک شراکت داری اورقریبی دوستانہ تعلقات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان اورچین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیاہے ، دونوں ممالک وقت کی آزمائش پرپورا اترے ہیں اور دونوں ممالک آزمودہ تعلقات، تعاون اورشراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔دونوں رہنمائوں نے بنیادی مفاد کے امورپرایک دوسرے کی حمایت سے اتفاق ظاہرکیا۔ دونوں صدور نے قرار دیا کہ پاک چین تعلقات استحکام کا ستون ہے، انہوں نے علاقائی اورعالمی اہمیت کے تمام امورپرقریبی روابط براقراررکھنے سے اتفاق ظاہرکیا۔چین کے صدر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ترجیحی حیثیت برقرار رہیگی۔صدرمملکت ممنون حسین نے صدر شی جن پنگ کی روڈ اینڈ بیلٹ اقدام اورچین پاکستان اقتصادی راہداری میں صدر شی جن پنگ کی ذاتی دلچسپی کی تعریف کی اورکہاکہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کا کامیاب مشعل بردار منصوبہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف منصوبوں کی جلد تکمیل سے اتفاق کیا اور کہاکہ منصوبوں کی جلد تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے منزل کے حصول میں مدد ملیگی۔ دونوں رہنماؤ ن نے پاکستان اورچین کے درمیان تجارت میں توازن اوربہتری لانیپر اتفاق کیا۔ صدر شی جن پنگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان وخطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کے کرداراورکوششوں کی تعریف کی۔ دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام امورمیں قریبی رابطوں سے اتفاق ظاہرکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.