Live Updates

عمران خان سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ، حلقے میں مرضی کا پینل لانے کی اجازت مانگ لی

پارٹی چیئرمین کی سینئر رہنمائوں سے مشاورت کی یقین دہانی

ہفتہ 9 جون 2018 22:25

عمران خان سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ، حلقے میں مرضی کا پینل لانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اور کہا کہ کہ انہیں حلقے میں مرضی کا پینل لانے کی اجازت دی جائے جس پر ۔عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سینئر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ۔فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ انہیں حلقے میں مرضی کا پینل لانے کی اجازت دی جائے ۔عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سینئر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات