Live Updates

عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کارکنوں نے بنی گالا کے باہر دو روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا

اتوار 10 جون 2018 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق پاکستان تحر یک انصاف کی جا نب سے ٹکٹو ں کی غیر منصفا نہ تقسیم کے معا ملہ پر کا رکنو ں اور رہ نما ئو ں نے شد ید احتجاج کیا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 سے امیدوار سلطان ڈوگر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین کی یقین دہانی پر سلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکن اور امیدوار گزشتہ دو روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے احتجاج میں راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کارکن بھی شریک تھے۔ کارکنوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر ہی گزاری۔ ناراض کارکنوں اور امیدواروں نے احتجاج کے دوران ٹکٹ دو ٹکٹ دو کے نعرے بھی لگائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات