شدید گرمی: شیخ رشید نےانتخابات میں تاخیرکا مطالبہ کردیا

ووٹر50 ڈگری درجہ حرارت میں کیسے ووٹ ڈالے گا؟ چیف الیکشن کمشنرسوچیں اتنی گرمی میں لوگ کیسے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 18:52

شدید گرمی: شیخ رشید نےانتخابات میں تاخیرکا مطالبہ کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شدید گرمی کے باعث انتخابات میں تاخیر کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر50 ڈگری درجہ حرارت میں کیسے ووٹ ڈالے گا؟ چیف الیکشن کمشنرسوچیں اتنی گرمی میں لوگ کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرسوچیں اتنی گرمی میں لوگ کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ ووٹ ڈالنے کیلئے 3سے 4 گھنٹے تک لائن میں لگنا پڑتا ہے۔

ووٹ ڈالنے والا 50 ڈگری درجہ حرارت میں کیسے ووٹ ڈالے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتنی گرمی میں ووٹ ڈالنا مشکل ہے۔ گرمی کےباعث الیکشن میں کچھ وقت کیلئے تاخیرکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو زبان کھول دینی چاہیے۔ میں پچھلے دو سال سے کہہ رہا ہوں کہ چوہدری نثار اپنی زبان کھول دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرا سابق دوست چوہدری نثار نئی سیاسی جماعت کا آغاز کررہا ہے۔

چودھری نثارعلی کوآج نہیں بہت پہلے بولنا چاہیے تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نگراں حکومت سےکہوں گا کہ پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں۔ ووٹ لینے جاؤ تولوگ شکایت کرتے ہیں کہ پانی نہیں ہے۔ الیکشن جیت کر راولپنڈی کوغازی بروتھا سے پانی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلف نامے کا حامی ہوں مگر تحفظات بھی ہیں۔ یہاں نکاح نامہ لینا آسان ہے لیکن حلف نامہ مشکل کام ہے۔

حلف نامہ بہت سخت ہے ،اس میں نرمی برتی جائےورنہ ایک تہائی اسمبلی باہرہوجائے گی۔ دسویں دفعہ الیکشن میں جا رہا ہوں، حلف نامہ3 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ مانگتا ہے۔ بینک ایک سال کی اسٹیٹمنٹ دیتا ہے حلف نامے میں 3 سال کی اسٹیٹمنٹ مانگی گئی۔ 3 سال قبل امیدوارکون سے ہوٹل میں ٹھہرا تھا اسے کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پرفارمے کو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اقدامات کریں۔