ہم اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں،شہیدوں کے لواحقین کے ہر دکھ در د میں برابر کے شریک ہیں، ڈی پی او شانگلہ

پیر 11 جون 2018 19:06

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) شانگلہ پولیس کے سربراہ راجہ عبد الصبور نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں ،شہید کبھی مرتے نہیں ،لواحقین کے ساتھ دکھ در د میں برابر کے شریک ہیں اور ہر فورم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،شانگلہ پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ہمارا کل محفوظ بنایا ،بچوں کو سکالرشپ سمیت تمام مراعات ان کے دہلیز پر پہنچایا جائیگا ۔

عید کے موقع پر ڈی ایس پیز ان کے گھر آئیں گے اور شہداء کے قبروں پر حاضری کی جائیگی۔پولیس عوام کے خادم اور ان کو جواب دہ ہیں ،ہمارا کام عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہے ۔پولیس عوام سے مل کر علاقے کو امن کا گہوارا بنائیں ، پولیس فورس عوامی تعاون کے بغیر ادھوری ہے ۔تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی تسلی بخش ہے ، بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو انعامات سے اور سرٹیفیکیٹیس سے نواز ا گیا-ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ راجہ عبد الصبور نے پیر کے روز اپنے دفتر الپوری میں شانگلہ پولیس کے شہداء کے لواحقین اور بعد میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ خالد خان ، ڈی ایس پی سرکل الپوری امجد علی خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیر خان ،ڈی ایس پی پورن زیراب گل، انچارج شہداء سل علی حسین سمیت ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایڈیشنل ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ راجہ عبد الصبور نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارے فیملی کے ممبر ہیں اور ہم ہر وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ان کے مسائیل کے حل کیلئے ماہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا جن میں ان کو درپیش مسائیل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، پولیس اپنے شہداء پر فخر کردی ہے جنھوں نے اپنا آج ہمارے پر امن کل کیلئے قربان کیا ، وہ مرے نہیں بلکہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ، شہید مرتے نہیں ،لواحقین کیلئے شانگلہ پولیس دستیاب وسائیل ہمہ وقت بروئے کار لائیں گے ،میرے دفتر اورگھر کے دروازے شہداء کے لواحقین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جب تک پولیس فورس رہے گی ، ان کی یاد منائی جائیگی،شہداء کے بچے تنہا نہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق شہید کے بچوں کو سکالرشپ سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے یہ ان پر احسان نہیں ہے بلکہ ہمارا فرض ہے ۔

انھوں نے شہداء کے لواحقین کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ آپ اپنے مسائیل میرے پاس لے کے ائیں ، اپ کی مسائیل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔بعد ازاں شانگلہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، شانگلہ کے عوام قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیںتا ہم پولیس فورس کی تعاون ناگزیر ہے ،علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی خاتمے کیلئے فورس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اجلاس میں چار مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئے گئے جس میں ایس ایچ او چوگااجمل خان نے پہلی ،ایس ایچ او الپوری حبیب سید نے دوسری ،ایس ایچ او بشام حبیب شاہ اور ایس ایچ دندئ علیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

راجہ عبد ا لصبورنے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کو جواب دہ اور ان کے خادم ہیں ، ہمیں عوام کے ساتھ نرم رویہ برتنا ہوگا جبکہ جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کے ساتھ سختی سے نمٹ کر ان کو کچلنا ہوگا ۔۔