Live Updates

کراچی، کاغذات تصدیق شدہ نہ ہونے کے باعث ریٹرنگ آفیسر نے عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکارکردیا

پیر 11 جون 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا مگر عامر لیاقت کے لئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی کاغذات تصدیق شدہ نہ ہونے کے باعث ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکارکردیا ،تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے لئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوگئی۔عامر لیاقت کی جانب سے سخت ردعمل سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی ٹکٹ تو جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تاہم جب وہ این اے 245 پر کاغذات نامزدگی۔جمع کرانے پہنچے تو ریٹرنگ آفیسر نے یہ کہہ کر ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ کاغذات پر تصدیق کنندہ افسر کی مہرہی نہیں ہے اس لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکتے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات عامر لیاقت کو واپس کر دیئے اور انہیں کاغذات کی تصدیق کروا کے لانے کا حکم دیا، اس موقع پر عامر لیاقت نے بہت اصرار کیا کہ ان کے کاغذات جمع کر لئے جائیں مگر ریٹرننگ افسر نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات