قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261:میر ظفر اللہ خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی ، سابق اسپیکر میر ظہور حسین خان کھوسہ سمیت 17 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع

پیر 11 جون 2018 20:17

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261:میر ظفر اللہ خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر ..
ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261پر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی ، سابق اسپیکر میر ظہور حسین خان کھوسہ سمیت 17 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 13جعفرآباد ون پر سابق وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر فائق علی خان جمالی، سمیت 21امیدوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے میر اسفند یار خان جمالی نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمرزہ گاڑیوں کے جلوس میں ریٹرنگ آفسیر کے دفتر پہنچ کر اپنے والد میر فائق علی خان جمالی کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 13پر جمع کرادیئے 2013کے انتخابات میں میر فائق علی خان جمالی کی اہلیہ محترمہ راحت فائق جمالی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے میر عمر خان جمالی کو شکست دیکر صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہو ئی تھی میر اسفند یار خان جمالی نے کاغذات جمع کر انے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج عوام کا ٹھاٹھے مارتا یہ سمندر ثابت کردیا کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں جو 2013میں میرے قافلے میں ساتھ اب ان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے 25جولائی کو مخالفین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر بھرپور شکست دیں گئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام گواہ ہیں کہ ماضی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے جس سے دو مر تبہ سیلاب سے متاثرہ علاقے ہمارے حلقہ میں آگیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے تباہ شدہ حلقے جو دو مر تبہ سیلا ب میں بر ی طرح متاثر ہوا تھا اسے بحال کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا اور پی بی 13دیگر حلقوں کے مقابلے میں ترقی یافتہ دور میں شامل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70سالوں اور 5سالوں میں عوام کو خود فرق محسوس کریں گئے ۔اس موقع پرمیر غلاحسین جمالی ، میر اللہ داد دشتی ،حسین بخش پتافی ، غلام ربانی کھوسہ ،عطاء اللہ گولہ سمیت ہزاروں افراد بھی موجود تھے ۔اس کے علاوہ سابق اسپیکر میر ظہور حسین خان کھوسہ نے بھی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 261پر انے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے اس موقع پر میر سلیم خان کھوسہ ، اظہار حسین خان کھوسہ بھی جومو د تھے اس طر ح قومی اسمبلی میںآخری روز ٹوٹل 17امیداروں نے کاغذات نا مزدگی داخل کرادیئے جبکہ پی بی 13پر 37امیدوار وں نے کا غذات نا مزدگی داخل کر ادیئی