ایس پی اپرسوات مشتاق احمدخان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں یہاں سے تبدیل کیاجائے،سوات کے ایک مکین عمران سوات خان کا مطالبہ

پیر 11 جون 2018 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سوات کے ایک مکین عمران سوات خان نے نگران صوبائی وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمداورانسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود سے اپیل کی ہے کہ ایس پی اپرسوات مشتاق احمدخان جوکہ آج کل سوات کا’’راؤانوار‘‘بناہواہے کوناجائزاختیارات کے استعمال سے روکاجائے اورانکے خلاف کارروائی کرکے انہیں یہاں سے تبدیل کیاجائے کیونکہ انہوں نے سوات کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انکاکسی کے ساتھ پیسوں کاتنازعہ چلاآرہاہے جس میں ایس پی مشتاق احمد خان انکے فریق کی خاطرکیس میںمدعی بن چکے ہیں اورمجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ یہ پیسے واپس کردیں ورنہ آپ پرمقدمہ درج کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ حالانکہ پولیس کاپیسوں کے لین دین یاکسی بھی معاملات میں اس وقت تک عمل دخل نہیں ہوتاجب تک کے پولیس کودرخواست نہ دی جائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ مذکورہ ایس پی کوفوری طورپرضلع بدکیاجائے اورنکے ناجئزاختیارات کے استعمال کی تحقیقات کرکے انہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :