پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،علی اکبر گجر

پیر 11 جون 2018 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی سب سے بڑی سیاسی قوت کر ابھرے گی.آئندہ سندھ اسمبلی کا ایوان پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیروں کی موجودگی سے مزین ہوگا.

(جاری ہے)

سندھ کے عوام قائد میاں نواز شریف کی سوچ کے ساتھ چل کر اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں.

کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا میرا مشن پاکستان مسلم لیگ(ن) اور قائد میاں نواز شریف کے نام کو سربلند رکھنا ہی. ماضی کے بدترین حالات میں بھی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد صرف اپنے قائد کی بھرپور موجودگی کے احساس کو زندہ رکھنا تھا. میرے لئے قیادت کا اعتماد انتخابی ہار جیت سے زیادہ بڑا انعام ہے