سرگودھا ضلع سے گزرنے والے دریائے جہلم اور چناب کی سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا

پیر جون 20:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سرگودھا ضلع سے گزرنے والے دریائے جہلم اور چناب کی سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے حالیہ بارشوں کے باعث دونوں دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال سیلابی صورتحال نہیں ہے پوری طرح دونوں دریائوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مرکزی فلڈ کنٹرول سے بھی مکمل رابطے میں ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ان دریائوں کے قرب و جوار میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقلی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ساہی وال ،بھیرہ ،جھاوریاں اور گردونواح میں دریائے جہلم کے کٹائو کی صورتحال بھی کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :