
بورے والا،کاغذات نامزدگی کے آخری روز،پی ٹی آئی،(ن)لیگ،پی پی پی اور آزاد امیدواروں کا ر
لیگی راہنمائوں آزاد امیدوار خالد محمود ڈوگر نے بڑی ریلی کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے
پیر 11 جون 2018 20:36
(جاری ہے)
جبکہ سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ اور سابق وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے سید سلمان شاہد مہدی اور چیئر مین یونین کونسلز چوہدری نعیم اعجاز،نثار احمد ولیکا ،سلمان یوسف گھمن ،چوہدری بختیار احمد گجر،چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی کے بھتیجے ہمایوں افتخار چشتی ،سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان ،ملک وقاص گل لنگڑیال سمیت 32امیدواروں نے پی پی 229گگو منڈی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز محمد امجد حفیظ کی عدالت میں جمع کروائے ریٹرننگ آفیسر سول جج محمد کاشف علوی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری کامران یوسف گھمن،سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی عبدالحمید بھٹی نے پی پی230سے جبکہ نذیر جٹ اور اٴْنکی بیٹی عارفہ نذیر جٹ اور چوہدری خالد محمود چوہان نے بھی این ای163سے ،پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اسحاق خاں خاکوانی کے مقابلہ میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے حلقہ پی پی230سے مسلم لیگی راہنما سابق ناظم سردار خالد محمود ڈوگر نے اپنے حلقہ کے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل بڑی ریلی کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلز،کونسلرز بلدیہ،وکلاء،مسلم لیگی کارکنان اور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد اٴْنکے ہمراہ تھی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان کے دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ این ای162اور پی پی 230سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے اٴْنکے ہمراہ حلقہ پی پی229سے سابق سنیٹر پیر ذوالفقار احمد چشتی کے بیٹے سابق ناظم پیر ہمایوں افتخار چشتی نے بھی پی ٹی آئی کے آزاد پینل کے ہمراہ کاغذات جمع کروا دئیے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230غلام مصطفیٰ بھٹی،چیئرمین یوسی پیر مطیب چشتی،چوہدری محمد شفیق گجر اور چوہدری محمد عاشق کمبوہ سمیت دیگر پارٹی ورکرز بھی موجود تھے پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری کامران یوسف گھمن،پی ٹی آئی کے چوہدری خالد محمود چوہان ،بیرسٹر سردار خالد نثار ڈوگر نے این ای162 کے لیے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید کے پاس اپنے کاغذات جمع کروادیے پی پی 231کے لیے مسلم لیگی راہنما میاں افضل کریم بیٹو نے اپنے حامی کارکنوں کی ریلی کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر سول جج ساجد یعقوب کی عدالت میں اپنے کاغذات جمع کروادیے آج آخری روز امیدواران اور اٴْنکے حامیوں کا بہت جوش و خروش دیکھنے کو آیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.