ڈیرہ مراد جمالی ، ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کرنیوالے کیسکو اہلکاروں سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار

پیر 11 جون 2018 20:52

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈیرہ مراد جمالی بختیار آباد لہڑی روڈ پر روڈ ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کرنے والے کیسکو اہلکاروں سے نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واپڈا ہائیڈرو یونین کی سخت مزمت احتجاجاًً مرومت کا کام بند کردیا تفصیلات کیمطابق لیویز تھانہ لہڑی کی حدود بختیار آباد روڈ کے قریب گیارہ ہزار بجلی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کرنے والے سب ڈویژنل کیسکو آپریشن بختیار آباد کے تین اہلکاروں سکندر خان، محمد سچل خالد شریف اور ایک ڈرائیور سلطان احمد سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل سیٹس قوم شناختی سروس کارڈز ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے کاروائی شروع کردی جبکہ واپڈا ہائیڈرو یونین اورالیکٹرک یونین نصیرآباد ڈویژن نے واقع کی سخت الفاظ میں مزمت کرتیہوئے ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام احتجاجن بند کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کردیاہے۔