اسلام آباد،تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں ڈکیتی کی واردات ناکام

تین ڈکیت اہل محلہ نے فائرنگ کرتے فرار ہوتے اسلحہ سمیت دھر لیے

پیر 11 جون 2018 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں ڈکیتی کی واردات ناکام ،تین ڈکیت اہل محلہ نے فائرنگ کرتے فرار ہوتے اسلحہ سمیت دھر لیے ۔ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں افراد افغانی ہیں جنہیں اہل محلہ نے گرفتار کیا ۔تینوں گرفتار ڈاکوؤں کو تھانہ کھنہ منتقل کردیا گیا ۔ایس ایچ او کھنہ واقعے سے ہی لاعلم رہے کہتے ہیں ایسی کوئی واردات ہی نہیں ہوئی ۔دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے خود اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیی, کھنہ پولیس کی موبائل گاڑی میں ملزمان کو یہاں سے منتقل کیا گیا۔