ٹنڈوالہ یار، ڈپٹی کمشز کا سول اسپتال میں تعمیر ہونے والی بلنڈنگ کا دورہ

ترقیاتی کام بہت جلد مکمل ہوجائے گا اور عید کے بعد اس بلنڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا،رشید احمد زردای

پیر 11 جون 2018 21:13

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ٹنڈوالہ یار ڈپٹی کمشز رشید احمد زردای کا سول اسپتال میں تعمیر ہونے والی بلنڈنگ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آفتاب نظامانی، اے ڈی سی ون عبدالحفظ لغاری، ڈی ایچ او انور قادر، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر معین الدین قریشی،دیگر افسران موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشز رشید احمد زردای نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کام بہت جلد مکمل ہوجائے گا اور عید کے بعد اس بلنڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :