خالق آباد،میرضیاء اللہ لانگوکی کامیابی عوام کی کامیابی ہے،ماماخان محمدنیچاری

جولائی کوعوام گائے پرمہر ثبت کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کوبھرپورکامیابی سے ہمکنارکریں بی اے پی واحدسیاسی پارٹی ہے ، رہنما ء بلوچستان عوامی پارٹی قلات

پیر 11 جون 2018 21:27

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) میرضیاء اللہ لانگوکی کامیابی عوام کی کامیابی ہے 25جولائی کوعوام گائے پرمہر ثبت کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کوبھرپورکامیابی سے ہمکنارکریں بی اے پی واحدسیاسی پارٹی ہے جو قوم پرستی فرقہ پرستی، علاقہ پرستی ، مذہب پرستی، سمیت دیگرتعصبات سے پاک صرف اورصرف عوام کی پارٹی ہے ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے رہنماء ماماخان محمدنیچاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میرضیاء اللہ لانگواوراس کے بھائی میرخالدخان لانگوکی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں علاقہ سمیت پورے بلوچستان میں ان کی سیاسی وقبائلی خدمات کے لوگ معترف ہیں ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 25جولائی کوصرف اورصرف گائے کی نشان پرمہرلگاکر عوامی حکومت تشکیل دینے میں کرداراداکریں ۔

متعلقہ عنوان :