Live Updates

ْتحریک انصاف کے دیرینہ رہنما وعمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پیر 11 جون 2018 21:27

ْتحریک انصاف کے دیرینہ رہنما وعمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان کی پیپلزپارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ زید خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مجھے ٹریڈ اینڈ بزنس پنجاب کا صدر بنا دیا، چیئرمین سیکریٹریٹ کے لیے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی، تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی بولیاں لگیں،ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، خان صاحب کا میرٹ اور تبدیلی کہاں گئی۔

(جاری ہے)

شاہ زید خان نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کارکن کی کوئی جگہ نہیں،این اے 127 کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی کی سیٹ جیت کر دکھائوں گا۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وہ سارے لوگ جن کو اپنی جماعتیں کرپٹ کہتی رہی ان کو دائیں بائیں کھڑا کر لیا، نیا پاکستان بنانے کے لیے پی ٹی آئی نے پرانے میٹریل اور مستریوں کا انتخاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے ،میاں صاحب وکیل بدلنے سے دن تو گزار سکتے ہیں لیکن قسمت نہیں بدل سکتے۔ چوہدری منظور نے کہاکہ خان صاحب 22 سال میں نئے کھلاڑی نہیں بنا سکے، ساری کور کمیٹی میں عمران خان کے علاوہ کوئی شخص پی ٹی آئی کا نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات