میر ظفر اللہ شاہوانی کی کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،میر سراج رئیسانی

پیر 11 جون 2018 21:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و پاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چیئرمین میر ظفر اللہ شاہوانی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان کو ان سیاسی قوتوں نے پسماندہ رکھا جو صوبہ کو ترقی اور خوشحالی دینے کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی وقت اور حالات نے ساتھ دیا تو صوبہ اور عوام کی تقدیر بدل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کے عوام اور یہاں کے قبائلی عمائدین میں شعور پیدا ہوگیا کہ وہ ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں جو صوبہ کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کی بقاء اسی میں ہے کہ ہم اس مٹی اور وطن کی خاطر اپنے آپ کو قربان کریں کیونکہ ہماری فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبہ کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے مگر بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر صوبہ کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ان قوتوں کو خبردار کریں گے کہ اب وہ بلوچستان میں مداخلت سے باز رہیں کیونکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن کی قربانی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور صوبہ کے عوام کے مفاد کے لئے بنایا گیا ہے اور باقی سیاسی جماعتوں کے لئے نہیں کہ وعدے کرکے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے مفادات کو ترجیح نہیں دیں گے انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت صوبہ کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بلوچستان کے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین و افراد کا بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونا نیک شگون ہے میر ظفر اللہ شاہوانی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئندہے۔

متعلقہ عنوان :