چارسدہ میں اسلحہ نما کھلونے اور بارود ی پٹاخوں کی فروخت زورشور سے جاری،ضلعی انتظامیہ پابندی لگائے ، عوام حلقے

پیر 11 جون 2018 21:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) چارسدہ میں اسلحہ نما کھلونے اور بارود ی پٹاخوں کی فروخت زورشور سے جاری،ضلعی انتظامیہ پابندی لگانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرے تاکہ سمجھد ار بچے فضول خرچی اور حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کھلونے نما اسلحہ جات اور آتش بازی کے مواد شہری اور دیہاتوں میں علاقوں میں بھاری مقدار میں فروخت ہو تے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں دکانداروں نے لاکھوں روپے کی کھلونا نما اسلحہ جات بارودی اور آتش بازی پر مشتمل مواد نہایت بے دردی سے جاری ہیں ،ناسمجھ بچے ہزاروں روپے اسلحہ نما کھلونا اور بارودی آتش بازی کے موآد خرید کر فضول خرچی اور حادثات نما ہونے کے خدشات ظاہر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ شہری اور دیہاتوں علاقوں میں ان اسلحہ نما کھلونے اور بارودی موآد پر سختی سے پابندی لگا کر قوم کے ننھے بچوں کو نا خوشگوار حادثات رونما ہونے سے محفوظ کر سکیںکیونکہ ضلع بھر میں امن و امان اور خوشی بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنا ضلعی انتظامیہ کی سرکاری فرائض میں شامل ہیں ۔

اسلحہ جات کھلونے اور بارودی آتش بازی کے موآد سے بچوں کی تباہی ہو سکتی ہے ۔ عوام کو اپیل ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو اسلحہ نما کھلونے اورع آتش بازی کے موآد خرید نے سے سختی سے منع کریں۔

متعلقہ عنوان :