
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پر پول دھاندلی ہے اس کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار
پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی۔مہاجروں کو قیادت سے محروم کیا گیا۔اگر ایسا رہا تو ہم احتجاجی طور پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں ساتھیوں نے سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، پی آئی بی میں پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 11 جون 2018 22:20

(جاری ہے)
عدالتیں کسی کو لیڈر نہیں بناتی ہیں ۔عوام لیڈر کو لیڈر بناتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے حساب سے میں کنوینر رہوں یا نہ رہوں عوام کے دل میں میری عزت بھی ہے اور اعتماد بھی حاصل ہے۔عدالتی فیصلہ ایک طرف ہوگا اور عوام کا فیصلہ ایک طرف ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع طر مفاد میں مائنس ون کا فارمولا قبول کیا ۔مہاجروں کی شناخت کو مٹانے کا کام جب شروع ہوا تو کہا تھا کہ مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے ۔مائنس ون نہیں مائنس ٹو نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم کا فارمولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے ووٹ بینک اور انکی شناخت کا معاملہ ہے۔عدالتی فیصلوں سے مجھے ہٹایا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دل سے نہیں نکالا جا سکتا ہے۔ساتھیوں نے سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔میں مہاجروں کی تقسیم نہیں چاہتا ہوں۔جو لوگ مہاجر اتحاد قائم کرسکتے ہیں انکو سوچی سمجھی سازش کے تحت مائنس کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ پری پول دھاندلی ہے ،تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی۔مہاجروں کو قیادت سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا رہا تو ہم احتجاجی طور پر الیکشن کا بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔جنوبی سندھ صوبے کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کرتا ہوں ۔ الیکشن میں حصہ لیا تو جنوبی سندھ صوبے کے قیام کے لئے جدوجہد کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.