ہم ساہو تو سامنے آئے، چین میں پاکستانی جوڑے کا شاندار اعزاز

چین کی شہری حکومت نے پاکستانی جوڑے عائزہ کاشف اور محمد کاشف قاضی کو دریا میں آلودگی کے خلاف کام کرنے والے رضاکاروں کا سربراہ مقرر کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 23:45

ہم ساہو تو سامنے آئے، چین میں پاکستانی جوڑے کا شاندار اعزاز
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018) :ہم ساہو تو سامنے آئے، چین میں پاکستانی جوڑے کا شاندار اعزاز حاصل کرلیا۔ چین کی شہری حکومت نے پاکستانی جوڑے عائزہ کاشف اور محمد کاشف قاضی کو دریا میں آلودگی کے خلاف کام کرنے والے رضاکاروں کا سربراہ مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اپنی صلاحیتوں اور ذہنی استعداد وکمالات کے باعث دنیا کی کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہیں ۔

دنیا بھر میں موجود پاکستانی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پاکستانی نژاد شہریوں کے کارنامے کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔آج پاکستانی دنیا بھر کے مخلتف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ مقام حاصل کر چکے ہیں جو دنیا میں دوسری کسی قوم کو بھی نصیب نہیں ہوئے ہیں۔ایسے باصلاحیت پاکستانی دنیا بھر میں پھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک جوڑا چین میں بھی منظر عام پر آیا ہے۔

چین کی شہری حکومت نے پاکستانی جوڑے عائزہ کاشف اور محمد کاشف قاضی کو دریا میں آلودگی کے خلاف کام کرنے والے رضاکاروں کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ محمد کاشف قاضی پیشے کے اعتبار سے جانوروں کے ڈاکٹر ہیں اور اس کام میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ دریا کے ایک حصے کی نگرانی عائزہ اور دوسرے کی نگرانی ان کے شوہر کرتے ہیں۔دوسری جانبعائزہ کاشف شنگھائی شہر کے علاقے ژھانگ جیانگ کے اسکول میں بائیولوجی کی ٹیچر ہیں وہ 2012ء میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چین منتقل ہوگئی تھیں۔

چینی حکومت نے عائزہ کاشف کو دریائے شوانگژن کا انسپکٹر مقرر کردیا۔ ان کے ہمراہ 107 رضاکار کام کرتے ہیں۔ وہ دریا میں پھیلنے والی آلودگی کے خلاف کام کرتی ہیں اور جہاں کہیں کچرا یا گندگی نظر آئے مقامی حکام کو اطلاع کرتی ہیں۔گوکہ عائزہ کو دیا گیا عہدہ سرکاری نہیں تاہم چینی حکومت کی جانب سے کسی غیر ملکی کو اعزازی عہدہ ملنا بھی غیر معمولی اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :