عام انتخابات 2018، الیکشن کمیشن کو 19ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول،

ڈیٹاانٹری کا عمل مکمل قومی اسمبلی کی 272نشستوں پر 5488 ، پنجاب میں 8987 ، سندھ سے 4765، کے پی کے سی2928، بلوچستان سے 1675، فاٹا سے 345، اسلام آبادکی تین نشستوں پر 93 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

منگل 12 جون 2018 13:56

عام انتخابات 2018، الیکشن کمیشن کو 19ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو 19ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ڈیٹاانٹری کا عمل مکمل کر لیا،قومی اسمبلی کی 342 نشستوں پر براہ راست سمیت 272 نشستوں پر 5488 ، پنجاب میں 8987 ، سندھ سے 4765، کے پی کے سی2928، بلوچستان سے 1675، فاٹا سے 345، اسلام آبادکی تین نشستوں پر 93 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو 19ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیںجبکہ الیکشن کمیشن نے راامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ڈیٹاانٹری کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق قومی اسمبلی کی 342 نشستوں پر براہ راست سمیت 272 نشستوں پر 5488 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سب سے زیادہ 8987 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیالیکشن کمیشن سندھ کو 4 ہزار 972 کاغذات نامزگی موصول ہوئے جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایک ہزار 346 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 3 ہزار 626 نامزدگی فارم شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر 76 اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 213 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کے لیے 110 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔بلوچستان میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبے میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 435 اور صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کے لیے ایک ہزار 400 کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کے لیے 36 اور خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کے لیے 16 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جب کہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3نشستوں کیلئے 56 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشتوں کے لیے 129 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ این اے 52 سے 27، این اے 53 کے لیے 63 اور این اے 54 کے لیے 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 19 جون تک جاری رہے گا۔