ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے

قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے5ہزار473، بلوچستان اسمبلی کیلئے1400، کےپی1920، پنجاب اسمبلی6 ہزار747، سندھ اسمبلی کیلئے3 ہزار626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 16:22

ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے انتخابی امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے5ہزار473، بلوچستان اسمبلی کیلئے1400، کےپی1920، پنجاب اسمبلی6 ہزار747، سندھ اسمبلی کیلئے3 ہزار626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات بتا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

جس میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے5ہزار473 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

بلوچستان اسمبلی کیلئے1400، خیبرپختونخواہ اسمبلی کیلئے 1920 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کیلئے6 ہزار 747 امیدواروں اور سندھ اسمبلی کیلئے 3 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلئے 13ہزار 693 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے436 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک ہزار 255 کاغذات موصول ہوئے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے154 اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے 471 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے تحت 25 جولائی کو عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کی حتمی تیاری کرلی ہے۔امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔