چوہدری نثار کی مرضی ہے کہ وہ الیکشن آزاد لڑیں یا غلام ، انہوں نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگا جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر پرویز رشید کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

منگل 12 جون 2018 18:03

چوہدری نثار کی مرضی ہے کہ وہ الیکشن آزاد لڑیں یا غلام ، انہوں نے پارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مرضی ہے کہ وہ الیکشن آزاد لڑیں یا غلام ، انہوں نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگا جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کی مرضی کہ الیکشن آزاد لڑیں یا غلام، چوہدری نثار نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگا، جب کوئی ٹکٹ مانگا جاتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے۔