ایمنسٹی اسکیم پر کوئی مداخلت نہیں کرینگے‘سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس ، اثاثوں ،ایمنسٹی سکیم سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا
قرضے لیکر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا، قرضوں پر قرضہ لے کر سود دیا جا رہا ہے، پیسے واپس کس نے کرنے ہیں ‘چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ، دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘گورنر اسٹیٹ بینک اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار ،پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکائونٹس ،اثاثے ہیں، وہ واپس لے کر آئیں‘چیف جسٹس بنک اکائونٹس اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے 103 ممالک کے ساتھ معاہدہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو جائے گا،سوئٹزرلینڈ کے ساتھ الگ معاہدہ کررہے ہیں‘چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا صرف دبئی میں پاکستانیوں کی 4ہزار دو سو 40 ارب روپے کی جائیداد موجود ہے، تمام رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی گئی‘ڈی جی ایف آئی اے
منگل 12 جون 2018 18:28
(جاری ہے)
گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ ، سیکریٹری خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکائونٹس اور اثاثے ہیں، وہ واپس لے کر آئیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ایمنسٹی اسکیم حکومت کی وجہ سے فیل ہوئی،ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ سیکریٹری خزانہ عارف خان نے بتایا کہ پاکستان پر 24.3 ٹریلین روپے قرضہ ہے، گزشتہ پانچ سال میں 38 بلین ڈالرز قرضہ لیا گیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی اور فوجی حکومتوں نے ملکی قرضوں کی بارے میں کچھ بھی نہیں کیا، خدا کا واسطہ ہے کہ قوم کو ان قوانین کی گنجلک سے نکالیں، قرضے لے کر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا، ہم آئندہ نسل کو کو کیا دے کر جا رہے ہیں، اسمگلنگ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا، قرضوں پر قرضہ لے کر سود دیا جا رہا ہے، پیسے واپس کس نے کرنے ہیں۔ہم نے ساری آس سی پیک سے لگا رکھی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا کہ کیا پانی، تعلیم، صحت، ایجوکیشن کے لیے مختص رقم کافی ہے، جس پر سیکرٹری خزانہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ رقم کافی نہیں ہے۔ ناقص پانی 60 فیصد بیماریوں کی جڑ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ڈیمز بنانے کی بات کی، قوم پیسے دینے کو تیار ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسٹیٹ بنک، فارن کرنسی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے، کیا اسٹیٹ بینک کی پالیسی ہمارے کلچر سے مطابقت رکھتی ہے، آپ ایسا قانون مت بنائیں جس سے آپ کو شرمندگی ہو، آپ کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا پھر آپ کہتے ہیں کہ ادارہ کام نہیں کررہا۔چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے کہا کہ بنک اکائونٹس اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے 103 ممالک کے ساتھ معاہدہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو جائے گا، سوئٹزرلینڈ کے ساتھ الگ معاہدہ کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں یہ معاہدے کیوں نہیں کیے گئے، حکومت نے فارن اکائونٹس کو چیک کیوں نہیں کیا، افسران پاکستان کے مالک تھے، بڑے بڑے عہدوں پر فائز افسران نے کیوں کوئی کام نہیں کیا۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ صرف دبئی میں پاکستانیوں کی 4ہزار دو سو 40 ارب روپے کی جائیداد موجود ہے، دبئی میں 635 افراد نے جائیداد خرید رکھی ہیں، ان جائیدادوں کی خریداری کے لیے تمام رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی گئی، دبئی میں جائیداد خریدنے والے 100 افراد کی لسٹ ایف بی آر کو بھجوائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکائونٹس ، اثاثوں اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ تحریری فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال لکھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.