کوہلو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

منگل 12 جون 2018 18:44

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) کوہلو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تاریخ میں جنرل الیکشن میں پی بی 9 کے لیے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ٹکٹ پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جمعہ خان زرکون کے اہلیہ نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ریٹرننگ آفیسر جنید احمد نواز کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے ۔بعد ازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کے ساتھ ہیں پشتونخوامیپ نے ضلع میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں اور آئندہ بھی عوام کیلئے اپنے تر کوششیں جاری رکھیں گے۔