Live Updates

عمران خان کو میرخلاف الیکشن لڑنے کاچیلنج دیا تھا جو انہوں نے قبول نہیں کیا، ارباب خضر حیات

منگل 12 جون 2018 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو پشاور سے میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے کاچیلنج دیا تھا جو انہوں نے قبول نہیں کیا جس کے بعد میں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا ء پر کیا ہے ۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہاکہ میرا جینا اور مرنا مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کیساتھ ہے پارٹی کیساتھ کسی قسم کا کوئی اختلا ف نہیں ہے اس لئے مخالفین افواہیں نہ پھیلائے جبکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں کلین سویپ کریگی اور نوازشریف کے نامزد کردہ شہباز شریف ہی وزیراعظم ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر لوٹوں کو جو ٹکٹ دئے ہیں ان سب کی ضمانتیں ضبط ہو گی کیونکہ عمران خان نے نئی بوتل میں پرانی شراب ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے کی جو کوشیش کی ہے اس کا انجام اسے معلوم ہو جائے گا ارباب خضر حیات نے کہا کہ عمران خان کا پشاور سے بھاگ کر بنوں میں الیکشن لڑنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پشاور کے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں جبکہ بنوں میں بھی اس کی ضمانت ضبط ہو گی اور یہ عمران اور تحریک انصاف کا آخری الیکشن ثابت ہو گا کیونکہ ملکی عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور انشائاللہ 25 جولائی کو قوم شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے بیانئے ووٹ کو عزت دو کی ترجمانی کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات