انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ‘ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا ٹاسک شہباز شریف کے دست راست نبیل اعوان کو سونپ دیا گیا

تحریک انصاف خواب غفلت میں چلی گئی‘ نواز شریف نے باریک بینی سے انتخابات میں دھاندلی کا آغاز کردیا

منگل 12 جون 2018 21:24

انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ‘ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا ٹاسک شہباز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انتخابات سے پہلے دھاندلی شروع ہوگئی مسلم لیگ ن کے ہمدرد اعلیٰ بیورو کریٹ نبیل اعوان کو پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نبیل اعوان جو پنجاب میں اعلیٰ عہدوں پر شہباز شریف دور حکومت میں فائز رہا ہے کو پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اعلیٰ اختیاراتی اتھارٹی نے ملک میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے ہزاروں اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کو پوسٹل بیلٹس کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں ۔

انتخابات میں پولنگ سے قبل انب اہلکار اور افسران کو پوسٹل بیلٹ دیئے جاتے ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق اپنے متعلقہ امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں ان کے ووٹوں کی گنتی کا ٹاسک اور ذمہ داری ایک ایسے افسر کو سونپی گئی ہے جس کی ہمدردیاں واصح طو رپر مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف دور حکومت میں نبیل اعوان پنجاب میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہا ہے اور موصوف کے خلاف متعدد کرپشن انکوائریاں بھی جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن میں بھی ن لیگ کے ہمدرد لوگ موجود ہیں جو من پسند کے افسران کو پوستل بیلٹ کی گنتی کا ٹاسک دے رہے ہیں۔ اس طرح ہر صوبے میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ تحریک انصاف خواب غفلت میں سورہی ہے نبیل اعوان کے ذمہ جو ٹاسک دیا گیا ہے اس کا براہ راست فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوگا اور ہزاروں ووٹ ن لیگ کے امیدواروں کو براہ راست چلے جائیں گے۔ نواز شریف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ انتخابات میں باریک بینی سے دھاندلی کرتے ہیں اور کسی کو خبر تک نہیں ہونے دیتے۔ تحریک انصاف نے بروقت اقدام نہ کئے تو انتخابات کے بعد دھاندلی کو رونا بے سود ہوگا۔ نبیل اعوان جیسے لوگوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔