سرگودھا‘ قتل اور راہزانی میں گرفتار ملزم پولیس چوکی سے فرار ہو گئے

بدھ 13 جون 2018 12:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) قتل اور راہزانی میں گرفتار ملزم پولیس چوکی سے فرار ہو گئے۔جس پر آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے سرگودھا کے تھانہ عطا شہید کی حدود میں قائم پولیس چوکی 111 جنوبی سے پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث گرفتار ملزمان کے فرار کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

آر پی او کے حکم پر ایس ایچ او عطا شہید نیچوکی انچارج سب انسپکٹر اللہ یار,محمد اسلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر,ارشد اقبال ہیڈ کنسٹیبل,محمد آصف اور رحمت اللہ کنسٹیبلان کے خلاف پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔ زرائع کے مطابق قتل اور راہزنی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان اللہ دتہ ولد ماہلہ اور منظور عرف جھوری ولد محمد نواز اقوم مسلم شیخ سکنا?ے کانویں والا تھے۔ جو پولیس عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے فرار ہو ئے۔جس کا آر پی او نے نوٹس لے لیا-