25 جولائی کا سورج ایم ایم اے کی شاندار کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان میں دین کا غلبہ اور آئین اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، لیاقت بلوچ کا افطار تقریب سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 20:00

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ25 جولائی کا سورج ایم ایم اے کی شاندار کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا،نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان میں دین کا غلبہ اور آئین اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

لوٹا کریسی اور وفاداریوں کی تبدیلیوں نے پاکستانی سیاست کو گندا کیا ہے،دو جماعتی نظام جو مصنوعی بنیادوں پر بنایا گیا بے نقاب ہوچکا ہے،ایم ایم اے واحد سیاسی قوت ہے جس نے جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو چیلنج کر رکھا ہے،عوام کی تائید سے تبدیلی کا سورج جلد طلوع ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ ٹیکسلا کی جانب سے افطار و ڈنر می تقریب سے خطاب کے دوران کیا، لیاقت بلوچ نے حلقہ این اے 63 اور پی پی 20 کے لئے پروفیسر وقاص کو امیدوار ڈکلیر کیا جبکہ پی پی 19 سے ایم ایم اے کے امیدوار سفیر عالم قرار دیئے گئے، تقریب میں متحدہ مجلس عمل کی قیادت کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما بھی موجود تھے، قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ،جبکہ سٹیج سے قائدین ایم ایم اے کے حق میں نعرے بازی کی گئی، تقریب سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ایم اے علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بنیادی مقاصد کے حصول کے لئے ایم ایم اے تشکیل دی گئی ہے،ملک میں قران و سنت کی بالادستی ، کرپشن کا خاتمہ ، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ایم ایم اے کا بنیادی منشور ہے،ملک کو فلاحی اور اسلامی ریاست بنانے کا خواب صرف ایم ایم اے پورا کرسکتی ہے،تقریب سے قاضی عبدالوحید، پروفیسر وقاص ،ڈاکٹر عتیق الرحمان،سفیر عالم،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمان سواتی و دیگر نے بھی خطاب کیا،جنرل سیکرٹری ایم ایم اے لیاقت بلوچ کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں اب کوئی رخنہ باقی نہیں،پاکستان کا علاج مارشل لاا نہیں بلکہ جمہوریت میں پنہا ہے،انتخابات کا تسلسل ہی قومی وحدت کا زریعہ بنتا ہے،ملک کی مسائل سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے ہیں،بد قسمتی سے پاکستان کی سیاست برادریوں ، فرقہ پرستی اور ذاتی مفادات کے طابع ہے،دو جماعتی نظام جو مصنوعی بنیادوں پر بنایا گیا بے نقاب ہوچکا ہے،صرف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہی عوام کی طاقت کو بحال کیا جاسکتا ہے،لوڈ شیڈنگ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ، بے روزگاری میں بے پنہا اضافہ وچا ہے تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھر رہے ہیں، پانی کی قلت نے ملک کی زراعت اور معیشت کا تباہ کردیا ہے،انکا کہنا تھا کہ نظام اسی وقت تبدیل ہوگا جب ملک میں دین کا غلبہ ہوگا،آئین اور قانون کی بالا دستی ہوگی،عوام کرپٹ نظام سے جان چھڑانے کے لئے ایم ایم اے کی چھتری تلے آجائیں،دینی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا نیک شگون ہے،آمدہ الیکشن میں ایم ایم اے ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،ایم ایم اے نے سرمایہ داری اور جاگیر داری نظام کو چیلنج کر رکھا ہے،انکا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدل کر اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے والیدر اصل اس معاشرے کے ناسور ہیں،جنہوں نے جمہوری کلچر کو تباہ اور اس میں دراڑیں ڈال دی ہیں،25 جولائی کو ایم ایم اے انتخابی نشان کتاب پر اللہ کی تائید کے ساتھ کامیاب ہوگی،تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،