ٹیکسلا ، آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی فیصل اقبال پرجی ٹی روڈ واہ کینٹ پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ، جوابی فائرنگ پر موٹرسائیکل سوار فرار، فائرنگ سے فیصل اقبال محفوظ رہے

سیاسی رہنمائوں کی مذمت ، ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

بدھ 13 جون 2018 20:00

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی فیصل اقبال پرجی ٹی روڈ واہ کینٹ پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ، جوابی فائرنگ پر موٹرسائیکل سوار فرار، فائرنگ سے فیصل اقبال محفوظ رہے، اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی، واہ کینٹ ، ٹیکسلاکے سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،متحدہ مجلس عمل ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، تحریک لبیک،و دیگر جماعتوں کے امیدواران کا واقعہ کی پر زور مذمت واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ این اے 63 اور پی پی 20 فیصل اقبال صبح نو بجے کے قریب ایک جنازہ میں شرکت کے لئے اپنی گاڑی ہنڈا سوک کار برنگ سفید نمبریKY.161 پر جارہے تھے جونہی انکی گاڑی چھاچھی محلہ یو ٹرن پر پہنچی تو سامنے سے اچانک دو افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور چہرے پر نقاب چڑھا رکھے تھے گاڑی کے سامنے آگئے اور گاڑی رونے کی کوشش کی نہ روکنے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کردی ،اس دوران انکے ڈرائیور اقدس حنیف نے اپنے دفاع میں گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے م بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 125 موٹر سائیکل جو کہ بغیر نمبر پلیٹ کے تھا پر سوار تھے،فائرنگ کے نتیجے میں فیصل اقبال کے زیر استعمال گاڑی کی ونڈ سکرین بھی ٹوٹ گئی،تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ،اور فیصل اقبال اور انکے ساتھی محفوظ رہے،یاد رہے کہ فیصل اقبال علاقہ کی ایک سماجی و فلاحی شخصیت ہیں اور عرصہ دراز سے علاقہ میں اپنی جیب سے لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،تاہم الیکشن میں کسی سیاسی جماعت کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں،واقعہ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سردار ممتاز پسوال، مسلم لئیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی ، پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر و امیدورا صوبائی اسمبلی عامر اقبال، راجہ عامر سعید، متحدہ مجلس عمل قومی اسمبلی کے امیدوار پروفیسر وقاص ، سفیر عالم ،جبکہ پی ٹی آئی کے سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی ،اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے�

(جاری ہے)