حلقہ این اے 47کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نامزد امیدوار جواد حسین کے کاغذات نامزدگی چیلنج

جمعرات 14 جون 2018 19:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جواد حسین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئے گئے ،جواد حسین کے کاغذات پی ٹی آئی اورکزئی کے رہنماء آزاد امیدوار عبدالشاہد اورکزئی نے چیلنج کردیے، ریٹرننگ افیسر نے 18جون کو جواد حسین کو طلب کر لیا ریٹرننگ افیسر حلقہ این اے 47اورکزئی حیدر حسین کے پاس پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جواد حسین کے خلاف جعلی ڈگری کی درخواست جمع کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالشاہد اورکزئی نے کہاکہ جواد حسین آرٹیکل 62 63کے حوالے سے صادق اورامین نہیں ہے کیونکہ جواد حسین نے 2008اور 2013انتخابات میں جھوٹ دھوکہ دہی فریب کے بناء پر انتخابات کیلئے بی اے کی جعلی ڈگری پیش کی تھی اس وقت این اے سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے گریجویشن شرط تھے جواد حسین نے بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کے جعلی ڈگری بنا کر انتخاب لڑاتھا اور بلوچستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان ہائی کورٹ نے 9/11/2010کو اور 30/12/2010کو ان کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور کوئٹہ ہائی کورٹ نے 12/08/2013کو تفصیلی فیصلہ کیا جہاں جواد حسین کی رٹ خار ج ہوئی ہے فیصلہ انے تک جواد حسین اپنا پانچ سالہ مدت پورا کر چکا تھا عبدالشاہد اورکزئی نے کہاکہ اب 2018الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے دوران اپنے جعلی گریجویشن ظاہر نہیں کی ہیں اور اپنا تعلیم ایف اے ظاہر کیا اس سے یہ بات ظاہر ہوتا ہے کہ جواد حسین کی بی اے کی ڈگری جعلی تھی اب اس نے جھوٹ کا سہارالیکر بی اے سے کم ہو کر ایف اے تعلیم ظاہر کی ہیں اور 5سالہ اقتدار جعلی ڈگری پر گزارا ہے لہذا یہ شخص جھوٹا اور دھوکے باز اور آرٹیکل 62 63کے تحت صادق اور امین نہیں رہا لہذا ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیاجائے عبدلشاہد اورکزئی نے بتایا کہ آر او نے 18جون کو پیشی مقرر کی ہیں ۔