نواز مودی سازشیں ناکام بنانے کیلئے مہاجرین جموں و کشمیر پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب بنوائیں،بیرسٹر سلطان

پاکستان کو درپیش مشکلات سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں ،وقت آگیا لوٹ پوری ذمہ داری سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

جمعرات جون 19:43

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کراکے اس امر کو یقینی بنائیں کہ اب مودی نواز سازشیں کامیاب نہیں ہوسکیںگی۔کیونکہ انڈیا،، اسرائیل اور امریکہ جو سازشیں کر رہے ہیں عمران خان ہی ہیں جو ان مشکلات سے پاکستان کو نکال سکتے ہیں اوراب وقت آگیا ہے کہ ان سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔

اگرچہ پاکستان کی عسکری قیادت بڑی حکمت عملی سے ان سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ جبکہ 25 جولائی کے انتخابات میں عمران خان وزیر اعظم بن کر ان درپیش چیلنجز سے ملک کو نکالیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ڈسکہ میں سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمدکے والد کی برسی کے موقع پر افطار ڈنر کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمد،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر منصور، صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار امجد باجوہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کیا ہے انکی یہاں ڈسکہ میں انتخابی مہم میں آمد سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بڑی تقویت ملے گی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ پوری ذمہ داری سے اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں چاہے دھوپ ہو یا گرمی،،یا بارش پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلئے میدان عمل میں نکل پڑیں اور مودی نواز گٹھ جوڑ کو شکست سے دو چار کریں۔