سعد رفیق کا دوسری بیوی کا اعتراف،عمران خان کا بیٹی سےانکار
عمران خان اور خواجہ سعد رفیق این اے 131میں مدمقابل ہیں،خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں شفق حرا کودوسری بیوی تسلیم کیا،جبکہ عمران خان نےٹیرین وائٹ کواپنی بیٹی ظاہرنہیں کیا،ان کے کاغذات پراعتراضات لگائے لگ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 16:08
(جاری ہے)
اسی طرح خواجہ سعد رفیق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کا بھی ذکر کیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے دو بیٹوں کا ذکر کیا لیکن انہوں نے اپنی ایک بیٹی ٹیرین وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
جس پر ان کے مدمقابل پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارنے اعتراض کردیا ہے۔انہوں نے عمران خان کیخلاف متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسرز کے پاس درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراض کیا کہ عمران خان نے اپنے خاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کاذکر نہیں کیا ہے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوچیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کے الیکشن کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کریں گے کہ وہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل امیدوار نہیں ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی سیتاوائٹ کوتسلیم نہیں کیا۔ جبکہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ ٹیرین وائٹ ان کی ہی بیٹی ہے۔ واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کے مدمقابل امیدوار نے ان کے کاغذات نامزدگی کوپانچوں حلقوں میں چیلنج کردیا ہے۔عمران خان کوریٹرننگ آفیسر نے 18جون کوجواب دہی کیلئے طلب کرلیا ہے۔عمران خان لاہور میں این اے 131میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔دونوں کے درمیان انتخابی مقابلے کوکانٹے دار مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.