سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 15 جون 2018 20:23

راولپنڈی/ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملے ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں کیحملے میں تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر کیا۔