اسلام ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
پیر 18 جون 2018 22:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید الفطر کے موقع پراپنی رہائش گاہ پر ملنے والوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی میں وفاق کیساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارمیں شا مل طبقات برابر کے شریک ہیں ۔
منتخب ہوکر عوام کو ان کی حالت پر چھوڑدینے کاوقت گزرگیا عوام انتخابات میں باکردار دیانت دار اور دین طبقا ت کا ساتھ دیں ووٹ استعال کرتے ہوئے امیدوار کی کارکردگی ،ایمانداری ودیانتدار ی کو مدنظر ضروررکھیں۔بدقسمتی سے ووٹرزذات برادری ،عارضی مالی مفادکو ویکھ کر مستقبل کو خراب کردیتے ہیں جو مناسب نہیں۔ووٹرزکو مسائل کے حل کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کے تصادم میں چودہ سو سال پہلے بدر کے میدان میں اسلامی تہذیب بت پرستوں ،آتش پرستوں یہودی و نصرانی تہذیب پر اپنی برتری ثابت کرچکی ہے ،مغرب دلائل کی میز پر اپنا مقدمہ ہار چکا ہے اسی لئے اب وہ جدید اور مہلک ہتھیاروں سے لاکھوں انسانوں کو قتل کرکے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک دے ۔دنیا تہذیبوں کے تصادم سے بچنا چاہتی ہے تو اسلام دشمنی ترک کرکے جیو اور جینے دو کے اصول پر چلے ۔ افغانستان وپاکستان میں دشمن دہشت گردی کر رہا ہے ملک میں عوام وفوج کے درمیان جبکہ افغانستان وپاکستان کے عوام کے درمیان میں سازشیں ونفرتیں پیدا کی جارہی ہیں جودونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام اور خطے کیلئے ٹھیک نہیں کرپٹ حکمرانوں کی عیاشیوں نے عوام سے جینے کا حق چھین رکھا ہے۔ غربت،بے روزگاری، مہنگائی اور مشکلات کے انبار نے عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم کردیا ہے، جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمے اور ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، عوام اگر سکھ چین چاہتے ہیں تو اس تحریک کا حصہ بننا ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.