نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاڈیرہ غازی خان میںخاتون سماجی کارکن کے قتل کانوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

منگل 19 جون 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ڈیرہ غازی خان میںخاتون سماجی کارکن کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے مقتولہ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔