شہر قائد کے ووٹ پر کراچی میں امن قائم کرنے والے میاں محمد نواز شریف کا حق بنتا ہے،حاجی شیخ محمد شاہجہاں

منگل 19 جون 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے میں محمد نواز شریف کو اپنی حکومت ، سیاست اور خاندان کو خطروں سے دوچار کرنا پڑا لیکن ہمارے قائد نے کراچی کے شہریوں کی جان و مال اور خاندانوں کے تحفظ کو اپنی حکومت اور سیاست پر ترجیح دے کر خودکراچی کا حقیقی خیر خواہ ثابت کیا. سندھ اور کراچی کے امن اور معاشی ترقی کے لئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے بڑھ کر میاں محمد نواز شریف کی طاقت بن کر سندھ کو مکمل تباہی سے بچانا ہوگاگلشن اقبال بلاک 6 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے ووٹ پر کراچی میں امن قائم کرنے والے میاں محمد نواز شریف کا حق بنتا ہی.کراچی کے عوام شہر کو برباد کرنے والی ماضی کی دونوں جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

.شہر کے قبرستان آباد کرنے والی دونوں جماعتوں کو ووٹ دینا کراچی کو مکمل تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہوگا