تیمرگرہ‘سرائے پائین تالاش میں غازی حاجی حبیب اللہ خان فاونڈیشن ( ٹرسٹ ) کا قیام

سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ممتاز زرین کوفائونڈیشن کا سرپرست اعلیٰ مقرر کردیاگیا

بدھ 20 جون 2018 13:32

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سرائے پائین تالاش میں غازی حاجی حبیب اللہ خان فاونڈیشن ( ٹرسٹ ) کا قیام عمل میں لایاگیا،سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ممتاز زرین کوفائونڈیشن کا سرپرست اعلیٰ مقرر کردیاگیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سرائے پائین تالاش میں روشن ضمیرخان مرحوم کے حجرہ میں ایک اجلاس زیرصدارت شمس التبریز خان منعقدہوا،جس میں مرحوم غازی حاجی حبیب اللہ خان کے بیٹوں ،پوتوں اورنواسوں نے بھرپورشرکت کی،اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ ہواکہ عظیم مجاہد غازی حبیب اللہ خان بابا جس نے کشمیر اورملک پاکستان کی دفاع میں ایک غازی بن کر حصہ لیااورکافی شہرت حاصل کی،اس لئے اس کے خاندان اور علاقہ کے لئے خدمات کو اجاگر کیاجائے گا،اس موقع پر غازی حاجی حبیب اللہ خان فائونڈیشن کے تنظیمی ڈھانچے کا قیام بھی عمل میں لایاگیاجس کے مطابق سابق ڈی پی او لوئر دیر اوردو مرتبہ تمغہ شجاعت قائداعظم پولیس مڈل پانے والے ممتاز زرین ایڈوکیٹ کو سرپرست اعلیٰ ،شیرعلی خان کو نائب ،شاہ نواز کو صدر ،زبیرخان کو سینئرنائب صدر ،عباس علی کو نائب صدراول ،ثقلین مختیار کو نائب صدر دوم ،ایاز خان کو جنرل سیکرٹری ،اسلام بہادر کو جائنٹ سیکرٹری اول ،حاجی محمدحسین کو جائنٹ سیکرٹری دوم ،ڈاکٹر بادشاہ محمد کو پریس سیکرٹری جبکہ شیرنبی خان کو خزانچی منتخب کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فائونڈیشن کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ ممتاز زرین نے کہاکہ یہ تنظیم ایک غیرسیاسی ہوگی، اس کامقصد صرف غازی حاجی حبیب اللہ خان فائونڈیشن کے زیراہتمام مقامی انتظامیہ پولیس اور فورسز کے ساتھ تعاون اورغریب لوگوں اورخاص کر نادارطلبہ کی مالی مدد کرناہے ،انھوں نے کہاکہ فائونڈیشن کا نعر ہ --’’ لوگوں کی خدمت عین عبادت ‘‘ ہوگا۔