سندھ ہائی کورٹ ،مراد علی شاہ کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سیہون کو 25جون کے لئے نوٹس جاری

بدھ 20 جون 2018 18:10

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سیہون کو 25جون کے لئے نوٹس جاری کردیئے‘ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت یک کہ دوہری شہریت اور اقامہ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے الیکشن کمیشن‘ ریٹرننگ افسر سیہون کو پچیس جون کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ دہری شہریت اور اقامہ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مراد علی شاہ 2013 یں نااہل قرار دیئے گئے کاغذات کیسے منظور کئے۔ مراد علی شاہ کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جنر سیکرٹری نے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مراد علی شاہ ککینیڈا کے شہری اور یو اے ای کے ہوٹل میں سپروائزر ہیں۔