خاران شہر میں چوژان کے مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خاران ٹو کوئٹہ مین شاہراہ کے چیف چوک کو ٹائر جلا کر گھنٹوں بلاک کر دیا

بدھ 20 جون 2018 21:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) خاران شہر میں چوژان کے مکینوں نے پانی کی قلت کے خلاف خاران ٹو کوئٹہ مین شاہراہ کے چیف چوک کو ٹائر جلا کر گھنٹوں بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اٹھا رکھتے تھے جن پر پانی کی قلت اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے خلاف کلمات درج تھے مظاہرہ میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے مظاہرین نے سابقہ نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمد حسنی/ اسلم صدیق سیاپاد/ حافظ شکر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوژان کے سینکڑوں مکین گزشتہ کئی مہینوں سے پینے کے صاف پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں خواتین اور بچے دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای عوام کو پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ جوژان کے سینکڑوں مکینوں کے لیئے بننے والے واٹر سپلائی کا مین لائن چوژان کے عوام کو پانی کی ترسیل کے بجائے سابق ایم پی اے کے ایک ہمنواہ کے گھر میں باغات کو پانی دینے کے لیئے جا رہا ہے جسکے سامنے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ بے بس ہے لوگ شدید گرمی میں پانی جیسے بنیادی سہولت کے حصول کے لیئے پریشان ہے دوسری طرف سرکاری واٹر سپلائی ایک محل کے باغات کو آباد کرنے میں لگی ہوئی جبکہ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کرپشن کا آماجگا بن چکی ہے اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انجینر سٹی طاماس خان اور ایس ایچ او عید محمد محمد حسنی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔