ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف اندرونی خلفشار کاشکار ہوگئی
ْٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آگئے،اسد عمر پر شدید تنقید متعدد رہنمائوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا
جمعرات 21 جون 2018 17:05
(جاری ہے)
ناراض گر وپ میں سینئر رہنما اور پرانے کارکنان شامل ہیں۔
ناراض رہنماوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصا ف کی قیادت نے ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی ہے اور من پسند افراد کو ٹکٹ دیے گئے ہیں جبکہ20 سال سے وابستہ سینئر کارکنان کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔سینئر رہنما ارم بٹ کوٹکٹ نہیں دیا جبکہ پی ایس114 سے انتہا ئی سینئر رہنما داوا خان صابر کو ٹکٹ نہیں دیا۔سابق رکن سندھ اسمبلی سبحان ساحل کو این اے 248 سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ناراض رہنماؤں کے گروپ کا کہنا ہے کہ کراچی کی پارٹی قیادت نے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔پی ٹی ا?ئی سند ھ کے پارلیمانی بورڈ نے پا رٹی کو انارکی اور انتشار میں دھکیل دیا ہے۔ عارف علوی نے ضلع غربی میں فیصل واوڈا ، ا?فتاب جہانگیرسمیت دیگر لوگو ں کوٹکٹ دیے جبکہ ضلع غربی کے مقامی لوگو ں کو نظرانداز کردیا گیا۔چیئرمین عمران خان کو متعدد بار تمام صورتحال سے ا?گاہ کیا لیکن انھوں نے اس پر ایکشن نہیں لیا۔پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ اہم رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی سبحان ساحل کی جانب سے ملا ہے۔سبحان ساحل نے حال ہی میں پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی قیادت پر الزامات کی بارش کی تھی تاہم اس کے بعد بھی وہ خاموش نہیں رہے۔سبحان ساحل نے کراچی میں۔میڈیا۔سے گفتگو کرتے ہوئے براہ راست اسد عمر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور انہوں نے اپنی پرسنل سیکریٹری کو بھی مخصوص نشست کے لیے ٹکٹ دیا۔سبحان ساحل کاکہنا ہے کہ کر اچی میں تحریک انصاف کو ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناراض کارکنان نے انصاف ہائوس میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی جبکہ لیبر ونگ سے تعلق رکھنے والے دوسرے ناراض گر وپ نے انصاف ہائوس پر 5 دن تک علا متی دھرنابھی دیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.