کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2اغواء کاروں سمیت 7ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعرات 21 جون 2018 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2اغواء کاروں سمیت 7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ،کلاکوٹ سے ڈکیتی میں ملوث ملزم انوراور 5منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھرمچھرکالونی سے اغوا ء کار بخت بیدار اور عبدلحمید کو گرفتارکرکی19 سالہ مغوی سمیع اللہ کوبازیاب کرالیاگیا۔شاہ لطیف انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے مفرور ملزم رزاق کو دھر لیا۔گلشن اقبال پولیس نے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ذیشان گیلانی اور اسد کو گرفتارکرلیا ہے۔