شہباز شریف ‘خواجہ سعد رفیق اور حمزہ شہبا زشر یف کا 2/2شادیوں کا اعتراف
شہبازشریف صرف ایک کروڑ 14لاکھ 2ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ‘ 172کنال اراضی بھی ‘ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے‘ وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈ ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے‘کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں شہباز شریف‘ حمزہ شہباز اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
جمعرات 21 جون 2018 17:40
(جاری ہے)
اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈ ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔
کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق والد شہباز شریف کی طرح حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جبکہ دوسری کا نام مہرالنسا ہے۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17کروڑ 84لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ انہوں نے لوہاری میں 2وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2کروڑ 95لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے جبکہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3کروڑ 46لاکھ روپے ظاہر کی، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2کروڑ 98لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25لاکھ روپے کا فرنیچر اور بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے۔سابق وزیر ریلوے کے جمع کرائے جانے والے حلف نامے کے مطابق ان کی دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔دستاویز کے مطابق سعد رفیق نے 2015ء میں 2کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ 2016ء میں 2کروڑ 99لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح 2017ء میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.