کراچی:پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان نے ار او کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان نے ار او کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا حبیب جان بلوچ این اے 246 سے بلاول کے مدمقابل امیدوار ہیں دوہری شیریت کا حامل ہونے پر حبیب جان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئیتھے جس کے بعد حبیب جان نے اب الیکشن ٹریبونل میں فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔حبیب جان لیاری میں گہرا اثرونفوس رکھتے ہیں اورانہیں بلاول بھٹو کے مقابلے پر مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

حبیب جان ماضی میں گینگ وار میں ملوث رہنے والے عزیر جان کے قریبی دوست ہیں۔دونوں ننے مل کر بعد ازاں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی سرپرستی میں پیپلزامن کمیٹی بھی بنائی تھی۔حبیب جان اس سے قبل لندن میں مقیم تھے اور فرینڈز آف لیاری کے نام سے ایک تنظیم کے سربراہ بھی ہیں۔جبکہ عزیر جان۔اس دوران۔گرفتار ہوکرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔انہیں مختلف مقدمات کاسامنا ہے۔سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ اگر حبیب جان۔کو الیکشن لڑنے کی۔اجازت مل گئی اور الیکشن ٹربیونل۔نے انہیِں کلیئر کردیا تو وہ بلاول بھٹو کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔